ایف آئی اے نے لیگی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کیلئے پولیس کو تحریری درخواست دیدی
لاہور: ایف آئی اے نے لیگی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کو تحریری درخواست دیدی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے سی سی پی او لاہور کو مریم اورنگزیب، عطا تارڑ،میاں مرغوب، غزالی بٹ اور 12 نامعلوم افراد کیخلاف درخواست دی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے ایف آئی اے لاہور آفس پر دھاوا بولا اور لاک ڈاؤن کے احکامات کی خلاف ورزی کی،لیگی رہنماؤں نے دفتر میں گھس کر تلاشی لی، این سی او سی کی ہدایات کے مطابق دفاتر بند تھے، لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
Load/Hide Comments


