ینگ ڈاکٹرز مافیا کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ،جام کمال
کوئٹہ‘‘ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز مافیا کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں بلوچستان کا شعبہ صحت مختلف مافیا کے ہاتھ میں رہا ہے‘ مافیا میڈیکل سپلائ اور ٹرانسفر پوسٹنگ پر کنٹرول چاہتا ہے‘ینگ ڈاکٹرز اس مافیا کے ہاتھوں کھیل رہے ہیں انہیں الزام نہیں دیا جا سکتا ہے‘ذاتی طور پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے نشست کی اور انہیں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کےمسئلہ کے حل اور نئی آسامیاں مشتہر کرنے کی یقین دہانی کرائی‘ہم نے جو وعدہ کیا اور جسکی ضرورت بھی تھی اسے پورا کیا ‘وائ ڈی اے کی جانب سے ایم ایس کے دفاتر کی تالہ بندی غیر مناسب عمل ہےصوبائی کابینہ نے 1400نئی ملازمتیں مشہتر کرنیکی منظور ی دیدی ہے ‘وائ ڈی اے برائے مہربانی کسی کیلئے استعمال نہ ہوں‘
Load/Hide Comments