مستونگ میں سیاسی بنیادوں پر راشن کی تقسیم مستردکرتے ہیں:مظفر بلوچ

بی ایس او کے سینٹرل کمیٹی کے رکن مظفر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈی سی مستونگ محبوب اچکزئی کی جانب سے کرونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کے متاثرین کے لئے ملنے والے راشن کا مستحقین کے بجاۓ سیاسی بنیادوں پر صرف حکمران پارٹی کے ممبرز میں تقسیم کرنا قابل مذمت ہے.
ایک تو لاک ڈاؤن کے سبب غریب کا چولہہ بجھ گیا ہے اوپر سے ڈی سی مستونگ کی جانب سے مستونگ کے یونین کونسل شیخ واصل اور درینگڑھ کو لسٹ سے یہ کہ کر نکالنہ کہ یہاں کوئی مستحقین موجود نہیں مضحکہ خیز ہے چالیس سے پچاس گھرانوں کی لسٹ ہمارے پاس موجود ہے جو مستحقین ہے.
ان کا مزید کہنا تھا اگر ڈی سی محبوب اچکزئی نے راشن کی منصفانہ اور غیر سیاسی بنیادوں پر تقسیم عمل میں نہیں لایا تو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں