لکی مروت؛مسلح افراد کے ساتھ مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرجاں بحق، 2حملاآور ہلاک

لکی مروت: پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مقابلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان جاں بحق جب کہ 2حملا آور ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت میں پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر مبینہ مسلح افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے پروبیشنل اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہ خان جاں بحق جب کہ ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل انوار اللہ زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملا آور بھی ہلاک ہوئے۔ایس ایچ او نوید نواز کے مطابق ہلاک مسلح افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے، دونوں موٹر سائیکل سوار دحملا آوروں نے تھانہ ڈاڈیوالہ کی پولیس موبائل پر حملہ کیا جن کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں