دالبندین، دو گاڑیوں میں تصادم ایک شخص جاں بحق 4زخمی

دالبندین (نامہ نگار)آر سی ڈی شاہراہ پر دو گاڑیوں میں تصادم۔ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر واقع پدگ کے مقام پر زمباد پک اپ گاڑی اور فیلڈر گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص میر حسن ولد جاں بیگ سکنہ دالبندین جان بحق جبکہ دیگر چار افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں سے ایک کو دالبندین جبکہ باقی تین افراد نوشکی ہسپتال منتقل کر دئیے گئے مذید تفتیش لیویز انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں