کوئٹہ، کورونا وائرس: کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لائحہ عمل طے
کوئٹہ:میڈیکل سپرٹینڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے گزشتہ روز کوویڈ19-آئی سی یو کا دورہ کیا اس موقع پر آئی سی یو میں ڈپٹی ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر جاوید اختر، شعبہ میڈیسن کے سربراہ پروفیسر سید خالد شاہ اور آر ایم او آئی سی یو ڈاکٹر عمر بھی موجود تھے۔ ایم ایس ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے آئی سی یو میں داخل مریضوں سے ایمرجنسی ادویات، آکسیجن اور طبی سہولیات کی فراہمی بارے معلومات حاصل کی اور پروفیسر سید خالد شاہ اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر جاوید اختر کے ساتھ کوویڈ19کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور وارڈز میں اضافی بیڈز لگانے کے لئے لائحہ عمل طے کیا۔ واضح رہے ایم ایس کے دورہ آئی سی یو کے موقع پر آئی ایس یو میں کوویڈ 19کے 30بیڈز پر مریض داخل تھے۔
Load/Hide Comments


