لاپتہ افراد: جوان بیٹوں کی جدائی، لواحقین نے موت تک صبر کیا، کیااور بھی ممکن ہے؟ سردار اخترمینگل
کوئٹہ:سابق وزیرا علیٰ بلوچستان ، بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متلق مہم میں حصلہ لیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اس عید پر بھی اپنے پیاروں کی واپسی کے منتظر ہیں ، لیکن کوئی بھی ان کا درد محسوس نہیں سکتا۔ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ افسوسناک اور دل کی دھڑکن سے ماورا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ کوئی شخص اپنے درد کا اعتراف نہیں کرسکتا بلکہ دوسروں کے لئے احتجاج کرتا ہے
سردار اختر جان مینگل نے توتک سے لاپتہ نوجوانوں کے والد حاجی عبداللہ قلندرانی کے انتقال کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ صبر کریں موت کی دہلیز تک تو صبر کیا ، کیا اور بھی صبر ممکن ہے ؟دو نوجوان بیٹوں کی جدائی کیا موت سے کم ہے ؟ حقیقی موت تو ایک بار ہی آتی ہے لیکن اِن 9سالوں میں وہ کتنا تڑپا ہوگا کیا وہ موت کی اذیت سے کم ہوگی ، کتنی بار اپنے کو اور اپنے اہلِخانہ کو اس بات کی تسلی دی ہوگی کہ آج نہیں تو کل وہ ضرور آہیں گے


