گڑھ مہاراجہ میں 22 سالہ لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا

مکوآنہ:فیصل آباد ڈویژن کے علاقے گڑھ مہاراجہ میں 22 سالہ لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی سہیلی نے کھانے پر گھر بلایا تھا، سہیلی کے شوہر نے لڑکی سے زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل تھانہ سہالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ اور بیٹے کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں