کورونا : 24 سالہ جڑواں بھائی چند گھنٹوں کے فرق سے انتقال کرگئے

تین منٹ کے فرق سے پیدا ہونے والے دونوں بھائیوں نے اپنی مختصر سی زندگی میں سب کچھ مل کر کیا۔دونوں نے کورونا وائرس کا مقابلہ بھی ایک ساتھ کیا اور بالآخر اس جنگ سے لڑتے لڑتے ایک ساتھ ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔دونوں بھائی تیرہ اور چودہ مئی کو دلی کے قریب ایک گاؤں میں اس بیماری کا شکار ہونے کے بعد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔نوجوانوں کے والد کا کہنا ہے کہ عام طور پر اگر ایک بھائی کو کوئی بیماری ہوتی تو کچھ دیر بعد ہی دوسرا بھی اس میں مبتلا ہو جاتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ایک بیٹے کی موت کی خبر ملی تو اپنی اہلیہ سے کہا کہ دوسرا بیٹا بھی گھر اکیلے نہیں لوٹے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں