جام کمال سے ناراض نہیں، کابینہ کا حصہ ہوں، میرظہوربلیدی
کوئٹہ:وزیرخزانہ بلوچستان میر ظہور بلیدی نے کہا کہ میں نے وزرات سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا وزیر اعلی جام کمال کے ساتھ اور کابینہ کا حصہ ہوں،یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک بات چیت میں کہی انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز میرے حوالے سے یہ بات کہی گئی کہ میں ناراض وزرا میں شامل ہوں اور عنقریب وزارت سے استعفی دینا چاہتا ہوں،میر ظہور بلیدی نے کہا کہ میں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،ظہور بلیدی نے کہا کہ وزیر اعلی جام کمال کے ساتھ اور کابینہ کا حصہ ہوں،چھ لوگ کابینہ میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں
Load/Hide Comments


