ان ہاؤس تبدیلی پروپیگنڈہ ہے، بعض لوگ ترقی نہیں چاہتے، نور محمد دمڑ
کوئٹہ؛صوبائی وزیر پی ایچ ای اورواسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہیں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان حکومت آئینی مدت پوری کرے گا بلوچستان میں ان ہاس تبدیلی منفی پروپیگنڈہ ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بعض لوگ صوبے کی ترقی نہیں چاہتے ہیں اور وہ صوبے کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں لیکن انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی کے وژن پر کار فرما ہے وزیراعلی اور انکی حکومت مضبوط ہے انکی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے وزیراعلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باتیں بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی بلوچستان عوامی پارٹی اور وزیراعلی کا وژن ہیں جس پر گزشتہ اڑھائی سالوں میں کافی حد تک کام ہوا اور بلوچستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی حکومت مضبوط اور مستحکم ہے اتحادیوں کے ساتھ حکومت کے روابط بھی بہتر ہیں کچھ لوگوں کی جانب سے حکومت اور وزیراعلی کے خلاف افواہیں اڑھائی جارہی ہیں جو کہ بے بنیاد ہیں وزیراعلی بلوچستان نے روزاول سے صوبے کو ترقی کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی یہ اقدامات جاری رہیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے میں کسی بھی قسم کا انتشار پھیلانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی وزیراعلی کی تبدیلی کسی کی خواہش ہو سکتی ہے لیکن حقیقی طور پر ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے وزیراعلی جام کمال خان کی قیادت میں بی اے پی کی حکومت اپنی مدت مکمل کریگی انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلیے جو اقدامات اٹھائے گئے ماضی میں انکا مثال نہیں ملتا ہے جام کمال کی بہتر طرزحکمرانی کی بدولت وفاق خصوصا وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلیے صوبے کے ساتھ بھرپورتعاون کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیاگیا ہے صوبے میں اربوں کے بڑے بڑے میگاپروجیکٹ پر کام جاری ہے اس کے علاوہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے دور میں ہزاروں بیروزگارنوجوانوں کو میرٹ پرروزگار فراہم کیا ہے انہوں نے کہاکہ صوبے میں نیشنل ہاء ویز سمیت دیگر تمام شعبوں کی ترقی و فعالی کیلیے موجودہ صوبائی حکومت بھرپور توجہ دے رہے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے صوبے میں جاری میگاپروجیکٹ کی تکمیل سے صوبہ ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔


