اقوام عالم وائرس کی نئی وبا کے لیے تیار رہیں، عالمی ادارہ صحت
جنیوا:عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا ہے کہ اقوام عالم کووڈ انیس وبا کے لیے تیار رہیں اور یہ ایک عالمی وبا کی صورت اختیار کر سکتی ہے۔غریب ممالک میں اس وبا کے پھیلنے اور جانی نقصان کا خطرہ موجود ہے۔ ایشیا، یورپ اور مشرق وسطی میں اس وائرس کے مریضوں کی تشخیص ہو چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کا دورہ کرنے والی عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ٹیم اب واپس اپنے صدر دفتر پہنچ چکی ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ بروس ایلوارڈ نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چینی حکام کی اس وبا کو قابو کرنے اور ہزاروں لوگوں کو قرنطینہ میں رکھنے کے اقدام کو بہتر قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دنیا اس وبا کے اچانک پھیلنے کے لیے بالکل تیار نہیں اور اس کو قابو کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
Load/Hide Comments