پنجگور نوجوان کی گرفتاری کیخلاف خواتین کا احتجاج
پنجگور : پنجگور پولیس کارروائی کے دوران شعیب ولد عنایت اللہ نامی شخص کی گرفتاری کے خلاف لواحقین کا احتجاج ڈی پی او آفس کے باہر دھرنا پولیس پر گھر پر چھاپے کے دوران چادراور چاردیواری کی پامالی کا الزام تفصیلات کے مطابق چتکان کے رہائشی شعیب ولد عنایت اللہ کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف خواتین نے ڈی پی او آفس کے باہر جمع ہوکر احتجاج کیا اور کہا کہ پولیس نے شعیب کو بلاوجہ گرفتار کرلیا ہے اور ان کے گھر پر چھاپے کے دوران چادر اور چاردیواری کو پامال کیا گیا اور چھاپے کے دوران پولیس کے ساتھ کوئی بھی لیڈیز اہلکار موجود نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے بعد ازاں ڈی ایس پی احمد علی کی یقین دہانی پرخواتین نے احتجاج ختم کردیا
Load/Hide Comments