سردار محمد صالح بھوتانی کی صوبائی وزرا ء و رکن اسمبلی سے ملاقاتیں

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی کی صوبائی وزرا ء و رکان اسمبلی سے ملاقاتیں، تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء اور رکن صوبائی اسمبلی سردارمحمد صالح بھوتانی نے منگل کو بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند، ارکان اسمبلی میر جان محمد جمالی، نصیب اللہ مری، مبین خلجی سے ملاقاتیں کیں،خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اس موقع پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں