پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کولے کراسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ عراق میں پھنسے پاکستانیوں کولے کراسلام آباد پہنچ گیا۔ بدھ کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پی کے 9814 عراق میں پھنسے 136 پاکستانیوں کولے کراسلام آباد پہنچ گیا۔ ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اوراسکریننگ کی۔ 135 مسافروں اور11 کریو ممبرکو مختص ہوٹلوں کے قرنطینہ منتقل کردیا گیا،بلال نامی مسافرکوجسم کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پرپمزمنتقل کردیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافروں اور پی آئی اے کریو کے خون کے نمونے ہوٹل میں لیے جائیں گے، کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے والے مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں