دالبندین، واٹر ٹینک پر کام کے دوران مستری گر کر جاں بحق

دالبندین: چاغی میں زیر تعمیر واٹر ٹینک پر کام کے دوران مستری گر کر جاں بحق ہوگئے. لیویز ذرائع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے مستری اویس پچاس فٹ بلندی پر واٹر ٹینک پر کام کے دوران پاں پھسلنے سے گر کر شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے. مقامی انتظامیہ نے لاش ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں