پرائیویٹ اسکولز فیسوں میں 20فیصد رعایت دینے کے لیے تیار
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) رائیٹ فارآل بلوچستان پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن بلوچستان پرائیوٹ پروگرسیو سکولز داؤد شاہ کاکڑ اور حنیف نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہواہے سرکاری سکولوں کے ساتھ پرائیویٹ سکولوں کی بندش سے ہمارے اساتذہ اور دیگرسٹاف کی تنخواؤں کا مسئلہ آیاہے حکومت ہرطبقے کے مراعات کا اعلان کرتی ہے صرف پرائیویٹ سکولز رہ گئے ہمارے ساتھ 8لاکھ کے قریب بچے زیرتعلیم ہیں 31ہزار 7سو اساتذہ ہیں لیکن اب تک حکومت کی جانب سے ہمارے لیے کوئی مراعات کا اعلان نہیں کیاہے جو افسوسناک ہے ہم اپریل اور مئی کے 20فیصد فیسوں میں والدین کو رعایت دینگے انہوں نے کہ کہ بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن 2012سے 2020تک پرائیویٹ سکولز گرانٹ میں ایک روپے بھی ادانہیں کی گئی ہے 16کروڑ روپے پڑے ہیں وہ ہمیں فوری طورپر اداکیے جاہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ہمیں 10دنوں کے لیے اپنے دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے