بلوچستان کا پانی سندھ میں جارہاہے، زمینداران
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے حصے کے نہری پانی سندھ کے بااثر زمیندار لے جارہے ہیں باقی ماندہ پانی صوبائی وزیر آبپاشی اپنی زمینوں میں لے جارہاہے۔ کھیترکنیال کے زمیندار پانی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ یہ سنہری پیج لگانے کا ہے اگر بروقت پانی نہ ملے تو علاقے کے زمینداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوگا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان غریب کسانوں کے جائز مسئلے کی جانب توجو دیں ان خیالات کا اظہار کھیترکینال کے رہائشی میر سراج خان، وڈیرہ طارق، لطیف محمد شہی روف لہڑی ودیگر نے انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علاقے کے زمینداروں نے بتایا کہ سندھ حکومت پنجاب پر پانی چوری کا الزام تو لگاہے لیکن زابل شاخ کھیتر کینال جہاں اس سیزن کا بھیج بویا جاتاہے اس سیزن میں برف پگھلنے سے پانی میں اضافہ ہوتاہے لیکن سندھ کے زمیندار یہ پانی چوری کرنے میں باقی جو پانی بچتاہے۔ وہ صوبائی وزیر آبپاشی اپنے حلقے جھل مگسی اپنی زمینوں پر لگا دیتا ہے۔ غریب کسی سے فریاد کریں ہمارا کوئی سننے والا نہیں ہم وزیر اعظم پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں۔


