گوادر، جیونی میں مچھیروں نے ایک کِر(سوا مچھلی) شکار کر لیا، 86لاکھ میں فروخت
گوادر(انتخاب نیوز)گوادر، جیونی میں مچھیروں نے ایک کِر(سوا مچھلی) شکار کر لیا، 86لاکھ میں فروخت، ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر جیونی میں آج مقامی مچھیروں نے ایک اور اہم شکار کر لیا، جیونی میں آج مقامی مچھیروں نے ایک اور کِر(سوا مچھلی) پکڑ لیا جو ذرائع کے مطابق 86لاکھ 40ہزار میں فروخت ہو چکا ہے، یاد رہے کہ کچھ دن قبل بھی جیونی سے ایک سوا مچھلی پکڑا گیا تھا جو 7لاکھ سے زائد میں فروخت ہوا تھا۔ بلوچستان کے ساحل میں نایاب مچھلیوں کی ایک بہت بڑی کھیپ پائی جاتی ہے اور مقامی ماہیگیر اکثر ایسے نایاب مچھلیوں کا شکار کرتے رہتے ہیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت ہوتی ہے
Load/Hide Comments


