حکمرانوں نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کا سودا کیا ہے، مولانا واسع

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و روکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع، جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ اور زیارت کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار یہی حکمران ہیں جنہوں نے بلوچستان کو صرف اپنے مفادا ت کیلئے استعمال اوربلوچستان کو پسماندگی اور غربت کی طرف دھکیلتے ہیں اسی لئے تو آج بلوچستان سیندک، ریکوڈک،گوادر پروجیکٹس اور معدنیات سے ما لا ما ل ہو نے کے با و جو د بھی پسماندگی کا شکار ہے حکمرانوں نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کا سودا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ 2018کے انتخابات میں سلیکٹڈ حکمرانوں نے جب اقتدار سنبھالا تو عوام سے وعدہ کیا کہ اب ملک ترقی کرے گا اور عوام بھی خوشحال ہوں گے انہوں نے بلوچستان کے عوام سے اس عزم کیا تھا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے مگر گزشتہ تین سالوں کے دوران بلوچستان کے عوام کو صرف اس لئے دھوکہ دیاگیا ہے حکمرانوں کو صرف یہاں کے ساحل اور وسائل سے سروکار ہے آج بھی بلوچستان میں گیس اور بجلی نہ ہونے کے برابر ہے اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زمینداروں کو مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور بے اختیار صوبائی حکومت صرف اور صرف اپنی مدت اقتدار پورا کرنا چاہتے ہیں جب عوام پر ایسے نااہل اور سلیکٹڈ حکمران مسلط ہوتے ہیں تو یہ بلوچستان کے عوام کو ترقی و خوشحالی دینے کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ دورہ زیارت اور کوئٹہ صرف اور صرف عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہیں، انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام سلیکٹڈ حکمرانوں کی اس دوروں کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت کے خلاف پی ڈی ایم نے احتجاجی تحریک شروع کردیاہے کراچی اور سوات میں جلسے کرکے حکمرانوں کا خاتمہ کریں گے انہوں نے کہاکہ نئے ضلع کی مخالفت نہیں کریں گے مگر نئے ضلع پرانے ناموں سے بنایا جائے تاکہ کسی کا اعتراض نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں