نصیرآباد، ایف سی نے موٹرسائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا

نصیرآباد:نصیرآباد میں ایف سی نے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹرسائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنادیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے موٹرسائیکل میں ریموٹ کنٹرول بم نصب کرکے سڑک کے کنارے کھڑا کر رکھا تھا ایف سی نے بروقت اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں