ترقیاتی اسکیموں میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، لالا رشید

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور اور ایم پی اے لالا رشید دشتی نے کہاہے کہ اجتماعی عوامی ترقیاتی اسکیموں میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ترقیاتی منصوبوں کوبروقت اورمعیارکے مطابق مکمل کیاجائے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دشت کے علاقوں کوہک،اچانک بازار، کنٹیدار،پیرانی لمب،ککی بیری،کسرکے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے موقع پر کیا، دورے میں، ایکسین B&R احتشام بلوچ، ایکسین PHE کیچ ظفر بلوچ، SDO زوہیب حسن، SDO محمد یونس،معروف شخصیات بی اے پی کے رہنماکہدہ مولا بخش، عبد الباقی دشتی، محراب دشتی، حاجی رستم بزنجو، میر کینگی دشتی، مبشر رستم،ملا منیر احمدودیگر ان کے ہمراہ تھے، ایم پی اے لالہ رشیددشتی نے کہاکہ اس حلقہ کی تاریخ میں پہلی بار بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کردیئے گئے ہیں ہماری ہرممکن کوشش رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ اجتماعی عوامی منصوبوں کو فوکس کریں کیونکہ یہ علاقہ ہردورمیں نظرانداز اورپسماندہ رکھاگیاہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں پہلی بار پسماندہ علاقے ترجیحات میں سرفہرست رکھے گئے ہیں یہی وجہ ہے دشت، بل نگور، مند سمیت دیگرعلاقوں میں کروڑوں روپے کی اسکیموں پرکام جاری ہے، جن میں پینے کا پانی، اسکول، ہسپتال، سڑکیں، زرعی بندات سمیت دیگرمنصوبے شامل ہیں انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے دشت وبل نگور کے کئی اہم ودیرینہ مسئلے حل ہوں گے اور عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں