پاکستان نے افغانستان سے داعش رہنماء اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان سےداعش کے رہنماء اسلم فاروقی کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا۔پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی کے مطابق افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور پاکستان نے داعش کے رہنماء اسلم فاروقی کی گرفتاری پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی کے دوران دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔دفتر خارجہ طلبی کے دوران افغان سفیر سے مطالبہ کیا گیا کہ داعش کے رہنماء اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ پاکستان اسلم فاروقی گروپ کی کارووائیوں پر اپنی تشویش سے افغانستان کو آگاہ کرتا رہا ہے، اس گروپ کی سرگرمیاں پاکستان کے لیے نقصان دہ تھیں۔ڈاکٹر عائشہ فاروقی کے مطابق اسلم فاروقی افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، پاکستان اسلم فاروقی سے تحقیقات کرنا چاہتا ہے، اسلم فاروقی کو افغان حکومت نے 5 اپریل کو گرفتار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں