نوشکی انجمن تاجران کا15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا فیصلہ

انجمن تاجران نوشکی کے سابق صدر مولوی عبدالواحد ساسولی حاجی محمد اکبر مولانا سید احمد شاہ کلانی نیازاللہ محمد حسنی آغا فیض اللہ شاہ حاجی میر احمد مینگل اور دیگر دکانداروں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے غریب دکاندار اپنے نان شبینہ کے محتاج ھوگئے ھیں مسلسل لاک ڈاون کی وجہ سے دکاندار اپنی دکان کا کرایہ ادا نہیں کرسکتے ہر طرف پریشانی ہی پریشانی ہے جبکہ عید کا سیزن بھی ہے کپڑے والے دکاندارون نقصان ہورہا ہے ہم مزید پریشانی برداشت نہیں کرسکتے انھوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ اور دیگر نے 15 اپریل کو بلوچستان میں دکانیں کھولنے کا جو فیصلہ کیا ہے ہم انہی فیصلوں کی پابندی کرتے ہوے نوشکی میں بھی اپنی دکانیں کھولیں گے یہ فیصلہ نوشکی کے دکانداروں کا متفقہ فیصلہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں