بلوچستان، گرمی کی شدت میں اضافہ،کوئٹہ میں پیر کو رواں موسم کا گرم ترین دن رہا
کوئٹہ:بلوچستان کے کئی شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے کوئٹہ میں پیر کو رواں موسم گرما کا گرم ترین دن رہا، جہاں درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیا اور گرمی بڑھنے کیساتھ ہی کوئٹہ کے کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کے مسئلہ میں شدت آگئی ہے، صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیا، کوئٹہ میں گرمی بڑھنے کیساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کے مسئلہ میں بھی شدت آگئی، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور وولٹیج میں کمی بیشی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے، وولٹیج کے مسئلہ کے باعث گھروں میں برقی آلات اور پانی کی مشینیں خراب ہوگئیں ہیں بلوچستان کاشہر نوکنڈی پیر کو ملک کا گرم ترین شہر رہا، نوکنڈی میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیا دالبندین میں درجہ حرارت 46، تربت میں 41،پنجگور اورلسبیلہ میں 39ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیاگیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں موسم شدید گرم رہیگا۔


