مانجھی پور، جونہر کی بھل صفائی کی خطیر رقم ہر سال مبینہ کرپشن کی نظر ہو جاتی ہے، عوامی حلقے
مانجھی پور: بلوچستان کی نہر مانجھوٹی شاخ جوکہ ہزاروں ایکڑ اراضی کو سیراب کرتی ہے کی سات سالوں سے بھل صفائی نہیں ہوئی ہے ہر سال حکومت کی جانب سے نہر مانجھوٹی شاخ کی بھل صفائی کیلئے ایک خطیر رقم دی جاتی ہے جو نہر کی بھل صفائی کے بجائے ہر سال مبینہ طور پر کرپشن کی نظر ہو جاتی ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں ہے نہر مانجھوٹی شاخ کی بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے جھوٹے بڑے زمیندار اور آباد گار ہر سال سخت پریشانی کے عالم میں رہتے ہیں بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیل تک پانی نہیں پہنچ پاتا اور اگر نہر میں پانی زیادہ چھوڑ دیا جاتا ہے تو بھی پانی ٹیل والوں کو ہی نقصان دیتا ہے حالیہ خریف کاشت کیلئے نہر مانجھوٹی شاخ سے سیراب ہونے والے زمینوں کے زمیندار سخت پریشانی کے کیفیت میں ہیں نہر مانجھوٹی شاخ کی بھل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اگر نہر میں پانی معمول کے مطابق چھوڑ دیاجائے تو نہر کو مختلف مقامات پر چوڑے شگاف پڑ جاتے ہیں لیکن متعلقہ حکام کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے اس سلسلے میں سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں زمینداروں اور آباد کاروں نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ نہر مانجھوٹی شاخ کے بھل صفائی کیلئے سالانہ آنے والے خطیر رقم کی تحقیقات کریں اور سات سالوں سے بھل صفائی نہ ہونے والے نہر کی بھل صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں


