نواب ثناء اللہ زہری اور جنرل قادر بلوچ کا پی پی پی میں شامل ہونے کا فیصلہ

اوتھل:ایک بار پھر بلوچستان میں سیاسی ماحول گرم ہونے کا امکان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری،سابق وفاقی وزیر جنرل(ر)عبدالقادر بلوچ کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع دونوں رہنما بلوچستان میں بڑی سیاسی قوت کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں ان کی شمولیت کے بعد بلوچستان کی سیاست ایک نیا موڑ اختیار کریگی ایک بار پھر پی پی پی کے رہنما قیوم سومرو کوئٹہ کے دورے پر آئیں گے شمولیتی تقریب کراچی یا کوئٹہ میں منعقد ہونے کا امکان شمولیتی تقریب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،یوسف رضا گیلانی ودیگر رہنما شرکت متوقع ہے نواب ثنا اللہ زہری بیرون ممالک سے آئندہ چند روز میں وطن پہنچے گے اور اس کے بعد شمولیتی تقریب کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گاسابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے گزشتہ روز آصف صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کرکے تمام معاملات طے کر لیئے ہیں،تفصیلات کیمطابق بلوچستان کے دو اہم سیاسی رہنما آئندہ چند روز میں پیپلزپارٹی کے جھنڈے تلے آجائیں گے کئی مرتبہ پیپلزپارٹی کے قائدین نے مسلسل دونوں رہنماوں سے رابطے کیئے اور اب بات شمولیت تک آپہنچی ہے اور دونوں رہنما بلوچستان میں سیاست کا محورجانے جاتے ہیں اور سابق وزیراعلی نواب ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ جو سابقہ ادوار میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدور بھی رہ چکے ہیں اور مسلم لیگ ن سے ناراضگی کے بعد ان کی بلوچستان کی سیاست میں پہلی اور دبنگ انٹری سامنے آرہی ہے اور آئندہ چند روز میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان متوقع ہے اور شمولیتی تقریب کراچی یا کوئٹہ میں منعقد ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے اور اس تقریب میں پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلزپارٹی کے اہم رہنما شرکت کرینگے جہاں نواب ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ ان کی قیادت میں باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے اور اس سلسلے میں سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات بھی کرچکے ہیں اور تمام معاملات طے ہوگئے ہیں اور ان دنوں سابق وزیراعلی نواب ثنا اللہ زہری ملک سے باہر ہیں اور ان کی آمد آئندہ چند زور میں متوقع ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہر ی کے قریبی سیاسی رفیق و سیاسی رہنما نے رابطے کرنے پر بتایا ہے کہ جیسے ہی نواب ثنا اللہ زہری وطن آئیں گے تو شمولیتی تقریب منعقد ہوگی اور ان دونوں رہنماوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد بلوچستان کی سیاست ایک نیا موڑ اختیار کریگی اور زرائع بتاتے ہیں کہ نواب ثنا اللہ زہری،عبدالقادر بلوچ کے بعد بلوچستان کے دیگر سیاسی رہنماوں کی بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت متوقع ہے اور ان میں سے چند سیاسی رہنما لسبیلہ سے بھی ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں