فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن کے نئے اورجاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر12017.280 ملین روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے

اسلام آباد:آئندہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویڑن کے نئے اورجاری منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر12017.280 ملین روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے تحت فوڈ سکیورٹی ڈویڑن کے 27 جاری منصوبوں کیلئے 8139.66 ملین روپے،8 نئے منصوبوں کیلئے 3878.114ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جاری منصوبوں میں پاکستان میں کپاس کی پائیدار بنیادوں پر پیداوار میں اضافہ کیلئے 113.896 ملین روپے، کیج کلچرل کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 105.818ملین روپے، بچھڑا پالنے کے منصوبے کیلئے 129.905 ملین روپے، ملک میں آلو کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ٹشو کلچر ٹیکنالوجی کے منصوبے کیلئے 33.170 ملین روپے، کراچی میں جانوروں سے متعلق لیبارٹری کے قیام کے منصوبے کیلئے 63.300 ملین روپے، کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے استعدار کار بڑھانے کے منصوبے کیلئے 277.611 ملین روپے، بارانی علاقوں میں چھوٹے اوردرمیانے درجے کے ڈیمز کی تعمیر کیلئے 700ملین روپے، پلانٹ بریڈرز رائٹس رجسٹری کے قیام کیلئے 100ملین روپے، بڑی اور قیمتی فصلوں کی نگرانی کیلئے 35.559 ملین روپے، نیشنل آئل سیڈ انہانسمنٹ پروگرام کیلئے 280 ملین روپے، بھیڑ اور بکریوں میں پی آر پی کے کنٹرول کے منصوبے کیلئے 219ملین روپے، واٹر کورس کے قومی منصوبے کے دوسرے مرحلے کیلئے 3000 ملین روپے، شرمپ فارمنگ کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 105ملین روپے، وزیراعظم کے بچھڑا بچاؤ پروگرام کیلئے 188.888ملین روپے، وزیراعظم کے بیک یارڈ پولٹری پروگرام کیلئے 50.073 ملین روپے، چاولوں کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبے کیلئے 527.421 ملین روپے، گنے کی پیداوار کے اضافہ کے منصوبے کیلئے 107.278ملین روپے، گندم کی پیداوار میں اضافہ کے منصوبے کے لئے 900 ملین روپے، دالوں کی پیداور میں اضافہ کیلئے تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے 261.843 ملین روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں