یمن میں تنازع کا سب سے زیادہ بوجھ شہریوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک :اقوام متحدہ نے یمن میں حوثیوں کی جانب سے مارب شہر پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے ہونے والے حالیہ حملے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حملے میں درجنوں شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سرکاری ترجمان کے نائب فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں سے کو بتایا کہ حوثیوں کا حملہ ان کمپانڈز کے قریب ہوا جہاں امدادی کارکنان مقیم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جمعرات کے روز ہونے والے اس حملے سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ یمن میں تنازع کا سب سے زیادہ بوجھ شہریوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔اقوام متحدہ نے متحارب فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق اپنی پاسداریوں پر کاربند رہیں۔ ان میں شہریوں، امدادی کارکنان اور شہری انفرا اسٹرکچر کا تحفظ شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں