ہمیں بحیثیت قوم اتحاد و اتفاق کو اپنانا ہوگا، عوامی نیشنل پارٹی

حب:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم سیاست میں شائستگی باہمی احترام کے قائل ہیں خاص کر جب پشتون افغان وطن تاریخ کے انتہائی نازک دور سے گزررہاہے ہمیں بحیثیت قوم اتحادواتفاق کواپنانا ہوگاایسے نازک موقع پر نفاق پر مبنی گمراہ کن پروپیگنڈا کس کو خوش کرنے کیلئے کیا جارہا ہے ورنہ70 کی دہائی میں جو کچھ ہوا وہ دور کی بات نہیں پشتون بلوچ مشترکہ پلیٹ فارم نیپ جیسی قوم پرست وسیع النظر مترقی جمہوری جماعت اور ان کے امیدوارسردارعطاللہ خان مینگل کے بجائے اسٹیبلیشمنٹ کے منظور نظرجام میر غلام قادرکو ووٹ کرنا تاریخ کا حصہ ہے پشتون قومی تحریک سے راہیں جدا کرنیوالے آج بھی پشتونوں کے اتفاق واتحاد میں رکاوٹ ہیں آئین اورجمہوریت جمہوریت کے واویلا مچانے والے خود اپنی جماعت کیصفوں میں جمہوریت کو برداشت نہیں کرسکتے پشتونوں کی قومی نمائندہ جماعت سے دوری اور انتہاپسند مذہبی جنونیوں سے قربت صرف ایک نشست کیلئے ہے پشتونوں کو سب سے زیادہ نقصان نام نہاد مذہب لیواں نے پہنچایااکابرین کے بارے میں سستی اورگری ہوئی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے وفاقی حکومت ڈیلیور کرنے میں مکمل ناکامی سے دو چار ہوئے وفاقی بجٹ الفاظ کا ہیر پھیر ہے حقیقی جمہوریت ہی درپیش چیلنجز کایکتاحل ہے عوامی نیشنل پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے نام نہادمذہبی اورقوم کینام سیاست کرنیوالے خائف ہیں وہ وقت دور نہیں جب عوامی نیشنل پارٹی صوبہ بھر میں نمائندہ قوم دوست جمہوری قوت کیطور پر ابھر کر سامنے آئیگی حاجی برات خان ضلع لسبیلا میں فکر باچاخان کو وسعت دینے میں پیش پیش رہے انہی کی کاوشوں سے پارٹی ایک سیال حثیت حاصل کر گئی انکی رحلت سے پارٹی صفوں کوپہنچنے والا نقصان ناقابل تلافی ہے ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدرعبدالمنان افغان صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین سابق مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سندھ راناگل افریدی ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالباقی اغاعبدالرزاق نورزئی گلاب خان سلیمان خیل شاہ محمد علیزئی گلاب دین سلیمان خیل قاری جلال الدین نے باچاخان مرکز حب میں ضلع لسبیلا کے زیر اہتمام پارٹی کے بزرگ رہنماحاجی برات خان کی چہلم کے موقع پریادریفرنس سے خطاب کے دوران کیا مقررین نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پشتون قوم چارسو مشکلات ومصائب میں گراہوا ہے حالات وواقعات اتفاق واتحاد کاتقاضاکرہا ہے پشتون خواوطن ہو یا افغانستان ہو نئی جنگ وجدل کیلئے افغان کش قوتیں صف بندیوں میں مصروف العمل ہیں جانی خیل میں بے گناہوں لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روز کا معمول بن چکاوسائل دوسروں کے دسترس میں ہیضروت اس امر کی ہے کہ مترقی قوم دوست وطن دوست قوتیں ایک دوسرے کے قریب تر ہو لیکن انتہائی افسوس کیساتھ گزشتہ روز ایک جماعت کے ذمہ داران کی جانب سے رہبر ملی خان عبدالولی خان اور ان کے رفقائے کار کے متعلق گری ہوئی زبان استعمال اورتاریخ کو مسخ کرنے کی کوششں کی گئیں مقررین نیکہا کہ اولسی اجتماعات میں نفاق اورنفرت پر مبنی باتیں کرناکن کو خوش کرنے کیلئے ہیں پشتون لکھاریوں نوجوانوں تاریخ کے طالبعلموں شاعروں کو اسکاباریک بینی سیجائزہ لیناہوگاتاریخی حقائق بیان کرنا اگر مقصود ہے تواسے ذمہ داراور استعداد کے حامل فورموں پردلیل اور منطق کی بنیادپرپیش کیا جانا ہی قوم اوروطن کے مفاد میں ہے انہوں نے کہاکہ ملک کے اندر پشتونوں کی ایک وحدت کیلئے پر امن اور تعصب سے پاک جمہوری جدوجہد کرتیچلے آرہے ہیں آج پشتونوں کو قومی شناخت "پشتون خوا "نام ہو یا پھر انگریز کی کھینچی گئی نفاق کی لکیریں سابقہ فاٹا کو پشتون خوا میں انضمام ہویا کالاباغ ڈیم کی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے منسوخی ہو این ایف سی ایوارڈ ہو یہ سب پارٹی قیادت کی دوراندیش وسیع النظر سیاست کی مرہون منت ہے اورباقی ماندہ اہداف بھی عوامی نیشنل پارٹی فکر باچاخان سرخ پرچم تلے متحد ومنظم ہوکر حاصل کریگی البتہ قومی اتفاق واتحاد کیلئے پشتونوں افغانوں کی مشترکہ گھر ولی باغ کے دروازے ماضی کی مانند آج بھی سب کیلئے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مزید قوت کے طور پر ابھر ے گی پارٹی ذمہ داران اور کارکن پارٹی کاز اور فکر باچاخان کو گھر گھر قریہ قریہ پہنچانے کیلئے جہد تیز تر کردیں اس سے پہلے حب پہنچنے پر صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا اصغر علی ترین ضلعی صدر منان افغان پارٹی وفدکے ہمراہ پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی برات خان کے قبر پر حاضری دی قبر پر پارٹی پرچم پھولوں کیچادر چڑھائے قرآن خوانی میں شرکت کی بعد ازاں پارٹی کی جانب سے لنگر تقسیم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں