گوادر اور جیوانی میں پانی کا بحران عروج پر، عوام کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ
کوئٹہ:گوادر میں ایک بار پھر پینے کے پانی کا بحران پیدا ہوگیاہے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کے قلت کے خلاف اہل علاقہ آئے روز سراپا احتجاج ہیں یہی صورتحا ل تحصیل جیوانی میں بھی ہے۔گوادر شہر کے بیشتر علاقو ں میں گزشتہ چند روز سے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے،پانی کے مسئلے کے خلاف روزانہ علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے کئی کئی روز تک پانی فراہم نہیں کیا جاتا ہے اور شدید گرمی میں اکثر اوقات پینے کے لئے پانی دستیاب نہیں ہوتا اس صورت حال میں مردوں، عورتوں اور بچوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہی صورتحال گوادر کی تحصیل جیوانی میں بھی ہے جہاں شہریوں کو پانی کے قلت کا سامنا ہے شہریوں نے متعلقہ محکمہ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
Load/Hide Comments


