پی ٹی آئی کے کوآرڈنیٹر کے جیب سے احساس پروگرام کے 5 لاکھ چوری ہوگئے
فیصل آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کوآرڈینیٹر ساجد حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ کسی نامعلوم جیب تراش نے ان کی جیب سے وہ پانچ لاکھ روپے چوری کر لیے ہیں جو احساس پروگرام کے تحت غریبوں میں تقسیم کیے جانے تھے۔ساجد حسین کا تعلق فیصل آباد کے حلقہ این اے 109 سے ہے۔انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جب وہ رقم کی تقسیم کے لیے گورنمنٹ بوائز سکول ڈھڈی والا پہنچے تو کسی نے ان کے کپڑوں کی جیب سے پانچ لاکھ روپے نقد رقم چوری کر لی۔واقعے کا مقدمہ فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments