افغانستان ہم بلوچوں کا بھی وطن ہے،بیرونی مداخلت نہیں امن چاہتے ہیں، نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ(انتخاب نیوز) نواب اسلم رئیسانی نے اپنے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ افغانستان ہم بلوچوں کا بھی وطن ہے، ہر زی شعور شخص چاہے گا کہ اس کے وطن میں امن آسودگی اور ترقی ہو، افغان عوام اپنی سرزمین پر بیرونی مداخلت کی ہر گز اجازت نہ دیں، اپنی درخشندہ روایات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اپنے مسائل آپس میں مل بیٹھ کر گفت و شنید سے حل کریں
Load/Hide Comments


