بلوچستان بجٹ اجلاس،جدید سائنٹیفک لیبارٹری کے قیام کیلئے 163.780 ملین فنڈز مختص

کوئٹہ (انتخاب نیوز)جیسا کہ اس معزز ایوان کو بخوبی علم ہے کہ گندم عوام کی بنیادی ضروریات میں سرفہرست ہے اور اس کے مہنگا ہونے سے عام اّدمی براہ راست متاثر ہوتا ہے۔ گندم کی قیمت کو اعتدال پر رکھنے اور عام لوگوں کو سستے داموں گندم کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی کابینہ نے سرکاری سطح پر رواں سال ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کی منظوری دی ہے۔اس کے علاوہ ہماری حکومت نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو مکمل طور پر فعال کردیا ہے جس کی بدولت صوبہ بھر میں حفظان صحت اور معیاری اشیاء کی فراہمی ممکن ہوسکی ہے۔نئے مالی سال 2021-22کے لئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں جدید سائنٹیفک لیبارٹری کے قیام کے لئے 163.780 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں