این ڈی ایم اے نے بلوچستان کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کیلئے مزید حفاظتی سامان جاری کر دیا

اسلام آباد: این ڈی ایم اے نے بلوچستان کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے مزید حفاظتی سامان جاری کر دیا ہے حفاظتی سامان میں 5 ہزار سرجیکل اور 324 این-95 ماسک شامل ہیں،615 حفاظتی سوٹ اور4610 سرجیکل دستانے 235 جراثیم سے پاک گاؤن، 292 جوتوں کے کور بھی سامان میں شامل ہیں، 319 سرجیکل ٹوپیاں اور 83 فیس شیلڈ بھی فراہم کر دئیے گئے ہیں۔چیرمین این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان سمیت چاروں صوبوں،وفاقی دارلحکومت،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہسپتالوں کو حفاظتی سامان کی ترسیل جاری ہے جس میں خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں کے لیے اضافی سامان پہلے ہی بھیجا جا چکا ہے۔ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو حفاظتی سامان پہنچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں ملک بھر کے تمام ہسپتالوں کو بھی اضافی سامان اگلے دو دن میں پہنچا دیا جائے گا چیرمین این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے ہر ممکنہ ذرائع سے میڈیکل سامان کی خریداری کر رہا ہے چین سے کثیر مقدار میں سامان کی خریداری کی جا رہی ہے آج ایک 777جہاز چین سے مزید طبی و حفاظتی سامان لیکر پاکستان پہنچا ہے اور ایک جہاز اگلے دو دنوں میں سامان لیکر کر آ رہا ہے چیرمین کے مطابق تمام صوبائی و ریجنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز کو ان کی ڈیمانڈ سے بڑھ کر سامان ارسال کی جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں