حب میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ

لسبیلہ:حب میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ مقامی آبادی کے لیے وبال جان مساجد بھی محفوظ نہیں چوری کی وارداتوں سے تنگ شہریوں کا ایس ایس پی لسبیلہ کو درخواست دینے کا فیصلہ۔ بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں منشیات فروشی عروج پر شہر میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے نشئی افراد اپنا نشہ خریدنے کے لیے گھروں میں گھس کر چوری کرنے لگے ہیں نشئی افراد کی یلغار سے گھر والوں کے ساتھ ساتھ مساجد بھی محفوظ نہیں آئے روز شہر میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے شہری کے مطابق نشئی افراد اپنا نشہ خریدنے کے لیے گھروں اور مساجد کے اشیاء چوری کرکے فروخت کرکے ان پیسوں سے نشہ خریدتے ہیں حب کے شہریوں کے مطابق حب پولیس کی عدم توجہی کی وجہ سے ان نشئی افراد کو نشہ بھی آ سانی سے مل رہا شہریوں نے نشئی افراد کی روز بروز گھروں میں گھسنے اور چوری کی وارداتوں سے تنگ اور حب سٹی پولیس کی نااہلی سے مایوس ہوکر اپنے محلوں کی چوکیداری خود کرنے پر مجبور ساری رات جاگ کر نوجوان چوکیداری پر مجبور شہری حلقوں کے مطابق حب کے شہریوں نے ان نشئی افراد سے تنگ آکر انکے خلاف ایس ایس پی لسبیلہ کو درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں