صادق سنجرانی کی ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب صدر پاکستان کے دوست ہیں، انکی قیادت میں پاکستان ایران دوستی مزید مستحکم ہو گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سید ابراہیم رئیسی کی کامیابی کا سن کر خوشی ہوئی، دلی مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ نومنتخب صدر پاکستان کے دوست ہیں، انکی قیادت میں پاکستان ایران دوستی مزید مستحکم ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی جانب مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقائی سلامتی اور امن کے لئے خطے کی قیادت کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی وسیع تجربات رکھتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ امید ہے علاقائی تعاون اور رابطہ کاری کیلئے نئی راہیں ہموار ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ مذہبی، سماجی اور ثقافتی مماثلتیں دونوں ملکوں کو مزید قریب لانے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں