ایف بی آر کا 1300سی سی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی سے انکار

اسلام آباد(انتخاب نیوز) انجیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 1300 سی سی گاڑی سستی نہ ہونے میں ایف بی آر کے ٹیکسزاہم رکاوٹ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ 2021-22 میں 1300 سی سی گاڑی کی قیمت کم کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم محصولات متاثر ہونے کی وجہ سے ایف بی آر نے یہ تجویز مسترد کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایف بی آر اس تجویز کو مان لیتی تو 1300 سی سی کار 4 لاکھ روپے تک سستی ہونے کا امکان تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں