بلوچستان اسمبلی ہنگامہ و کشیدگی، بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا، بشریٰ رند

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے بلوچستان اسمبلی بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 18جون کو اپوزیشن نے جس طرح اسمبلی کو تالے لگا کر دنیا بھر میں جگ ہنسائی کی ہے حتیٰ کہ ہمارے دشمن ملک بھارت نے بلوچستان اسمبلی کے خلاف بلوچستان اسمبلی اجلاس کو جواز بناکر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جوقابل مذمت ہے متحدہ اپوزیشن کو اسمبلی فلو ر میں آکر بجٹ اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے لیکن اس طرح اسمبلی کو تالے لگا بند کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے بلکہ بلوچستان کے روایات کی پامالی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں