ن لیگ کے سابق ایم این اے بابر نواز کورونا وائرس کا شکار
ہری پور: پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق ایم این اے بابر نواز خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔سابق رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان کو دو روز قبل شدید بخار اور سانس کا مسئلہ ہوا، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ڈاکٹرز کی ٹیم نے بابر نواز خان کا طبی معائنہ کیا۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے سابق ایم این اے کے ٹیسٹ لیکر پمز اسلام آباد بھجوائے گئے جہاں ان کی رپورٹ مثبت آگئی، سابق ایم این اے بابر نواز خان کو اس وقت گھر میں ہی کورنٹٰین کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments