بھارتی فوج کا ددنیال سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ، 4 شہری زخمی
اسلام آباد: جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں 15 سالہ لڑکی بھی شامل ہے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شاردہ، ددنیال سیکٹروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے توپ خانے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے انڈین چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
Load/Hide Comments