پنجاب بھر کے جیلوں میں قدیوں کی ملاقات کیلئے نیا سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

لاہور:لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی ملاقات کیلئے نیا سسٹم متعارف کروانے کافیصلہ کر لیا گیا۔لاہور کی دونوں جیلوں سمیت پنجاب کی 43جیلوں میں جالی ختم کرکے ملاقاتیوں اورقیدیوں کے درمیان شیشے نصب کرکے انٹرکام کیذریعے بات کروائی جائے گی۔واضح رہے کہ قبل ازیں بھی جیل اصلاحات پر کام ہوتا رہتا ہے جیلوں میں قیدیوں کی اپنے عزیزواقارب سے ملاقات ہمیشہ سے ہی ایک بڑا مسئلہ رہی ہے اور مختلف ادوار میں حکومت اپنی اپنی سطح پر قیدیوں کے مسائل کے حل کے لئے حکمت عملی بناتی رہتی ہیں۔اب جیلوں میں قیدیوں کی ملاقات کیلئے نیا سسٹم متعارف کروانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں