احساس پروگرام میں کرپشن ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا، عثمان ڈار

اسلام ا ٓ باد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بے روزگارمزدوروں کووزیراعظم تنہانہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم چاہتیہیں،احساس پروگرام کے تحت ہرحقدارکوحق ملے، احساس پروگرام میں کرپشن ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام حقداروں تک امدادپہنچائی جارہی ہے، پروگرام کوشفاف رکھنے کیلئے ہرممکن کوشش کی ہے۔عثمان ڈارکاکہنا تھا کہ بے روزگار مزدوروں کوپیغام دیناچاہتاہوں کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم کسی کوتنہانہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم چاہتے ہیں کہ احساس پروگرام کے تحت براہ راست غریبوں تک پیسہ پہنچے، اس پروگرام میں خوردبرد ہوئی تو سخت ایکشن ہوگا۔معاون خصوصی نے کہا کہ ساڑھے8لاکھ نوجوان ٹائیگرفورس کاحصہ بن چکے ہیں، تمام طبقوں کینوجوانوں کی بڑی تعداداس فورس کاحصہ بن چکی ہے، ٹائیگر فورس کی جلدذمہ داریاں فراہم کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں