پی آئی اے کی پروازیں کوالالمپور اور مانچسٹر کے لئے روانہ ہوگئیں
اسلام آباد:پی آئی اے کی پروازیں کوالالمپور اور مانچسٹر کے لئے روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 894 اسلام آباد سے 192 مسافروں کو لے کر ملائیشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور روانہ ہو ئی۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ نمبر پی کے 701 اسلام آباد سے 320 مسافروں کو لے کر برطانوی شہر مانچسٹر روانہ ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں پروازوں کے تمام مسافروں کی اسکریننگ کر کے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری کیے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز سے قبل پی آئی اے کی دونوں پروازوں کے مسافروں کے سامان اور جہاز کو مکمل ڈس انفیکٹ کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments