ایمنسٹی انٹرنیشنل کو افغان خواتین کے حقوق چھن جانے کا خدشہ لاحق

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے افغانستان سے امریکی انخلا اور مذاکرات کے تعطل کے باعث افغان خواتین کے حقوق چھن جانے کے خدشے کا اظہار کردیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے افغانستان میں سیاسی عدم استحکام پر تشویش کا بھی اظہار کیا اور کہاکہ دوحہ امن مذاکرات میں افغان طالبان کے وفد میں کوئی خاتون شامل نہیں تھی۔دوسری جانب افغانستان کے متعدد علاقوں میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں