بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کو بجلی روڈ تھانہ میں پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف سخت رویہ اپنایا گیا، پولیس نے اپوزیشن رہنماؤں کو تھانے کے اندر پریس کانفرنس کرنے سے روکتے ہوئے صحافیوں کیلئے روڈ بلاک کر دیا جبکہ پولیس کی سخت رویہ کے بعد اپوزیشن اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ایک مرتبہ پھر دھکم پیل ہوئی جبکہ اپوزیشن نے سڑک پر بیٹھ کر پریس کانفرنس کی جس کے بعد حالات مزید کشیدگی کی طرف جا رہے ہیں، حکومت اور اپوزیشن نمائندوں کی طرف سے ایک دوسرے پر تواتر سے الزامات لگائے جا رہے ہیں مگر اب تک مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے، پولیس نے پرنٹ اور الیکٹرنک میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو زرغونروڈ پر ہی روک دیا اور آگے جانے کی اجازت نہیں دی، حالیہ دھکم پیل کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن نے ہر حد پار کر دی ہے اور سیاسی تبدر کے بجائے بدتمیزی اور بدمعاشی پر اتر آئے ہیں جبکہ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اگر انتظامیہ اور پولیس کا یہ رویہ رہا تو تا دم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں