لورالائی، پولیس کی کارروائی، منشیات برآمد 2افراد گرفتار
لورالائی:لورالائی پولیس ن ے کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمدکرکے 2افرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمدکرلی ہے۔گزشتہ روزڈی آئی جی ژوب رینج بلال عمر، ایس ایس پی لورالائی سجاد حیدر ترین کی خصوصی ہدایت پر زیرنگرانی ڈی ایس پی جہانزیب خان موسی خیل منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ایس ایچ او لورالائی عبد الرحمن لونی، ایس آئی نقیب اللہ کاکڑ،اے ایس آئی عبدالواحد ناصر،بیت اللہ کاکڑ، آصف خان اوردیگر پو لیس نفری کے ہمراہ دو مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے احسان اللہ ولد الکوزئی ساکن قلعہ عبداللہ،فیض اللہ ولد عبیداللہ ساکن قلعہ عبداللہ کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے 8 کلو چرس برآمد کرلی اور ان کے خلاف 9/Cکے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ مزید کاروائی لورالائی پولیس کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


