تمام آفیسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،موجود حکومت نے تمام اضلاع میں یکسا ں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیاہے،ضیاء لانگو
قلات: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ ضلع قلات میں تمام آفیسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں موجود حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں تمام اضلاع میں یکسا ں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک روزہ دورہ قلات کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال قلات میں ضلعی افسران اور قبائلی و سیاسی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر قلات سلطان احمد بگٹی ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ سمیت دیگر بھی جوجود تھے اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آ ر محمد انور نیچاری محکمہ پی ایچ ای کے نیاز محمد ایم ایم ڈی کے طارق بلوچ اے پی ایس ٹو ڈی سی محمد خان عمرانی اور دیگر نے صوبائی وزیر داخلہ کو اپنے ترقیاتی بے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور اپنے مسائل سے آ گاہ کیا۔
Load/Hide Comments


