سبی، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 4افراد کو شدید زخمی کر دیا
سبی:تفصیلات کے مطابق بختیار آباد لیویز تھانہ کی حدود میں خان محمدکے علاقہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت چار افراد شدید ذخمی ہوئے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی بختیار آباد لیویز فورس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر ذخمیوں کو طبی امداد کے لئے بی ایچ یو بختیار آباد لے گئے جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعد سول ہسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں پر سب کی افراد نازک بتائی جاتی ہے ذخمیوں کی شناخت مائی بختیاور، پرویز احمد، بہادر اور رئیس دین الدین کے نام سے ہوئی ذخمی افراد کے مطابق نامعلوم افراد گھر میں لوٹ مار کرنے کے لئے آئے تھے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مزید تفتیش مقامی لیویز فورس نے شروع کردی خبر آنے تک ذخمیوں کی حالت نازک بتائی گئی۔
Load/Hide Comments


