جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں،وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں، عالمی ادارے کارروائی کریں،دھماکے کی منصوبہ بندی اور فنڈنگ کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،جوہر ٹاؤن دھماکے پر تمام سول و ملٹری انٹلی جنس ایجنسیوں کی بہترین کوآرڈینیشن قابلِ تحسین ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انھوں نے اپنی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ جوہر ٹاؤن دھماکے پر قوم کو بریفنگ دے۔ انہوں نے کہا کہ ثبوتوں کا پتا لگانے میں پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی کی مستعدی قابل تعریف ہے۔عمران خان نے کہا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے پر تمام سول و ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بہترین کوآرڈینیشن بھی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ اداروں کے باہمی تعاون سے دہشت گردوں اور ان کے بین الاقوامی رابطوں کی نشاندہی ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سول اور عسکری خفیہ اداروں کے تعاون سے سی ٹی ڈی واقعے کی تہہ تک پہنچی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں